7 اکتوبر 2025 - 11:21
مآخذ: ابنا
ٹرمپ نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف بے بنیاد دعوے دہرائے، جنگ کے اشارے دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوی کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریب میں ایران کے بارے میں اپنے وہی بیانات دہرائے جن میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سخت اور بے بنیاد دعوے کیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوی کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریب میں ایران کے بارے میں اپنے وہی بیانات دہرائے جن میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سخت اور بے بنیاد دعوے کیے اور کہا کہ "ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کیا" اور امید ظاہر کی کہ ایران دوبارہ اسے تعمیر نہ کرے۔

ان بی سی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران دوبارہ اپنے جوہری پروگرام کو شروع کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف اسی قدر طوالت سے انتظار نہیں کریں گے بلکہ کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ انہوں نے 30 ٹومہاک میزائل داغے کیونکہ ایران کو ایٹمی بم نہیں ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے یہ دعوی بھی دہرایا کہ اگر ان کی حکومت ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرتی تو ایران ایک ماہ کے اندر ایٹمی بم بنا لیتا۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں ایران پر بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں جہاں حالیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر نے تاکید کی کہ ان کا ملک ایٹم بم نہیں چاہتا اور اس سے پہلے بھی ایران بارہا اعلان کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں اور اس کے خلاف اصولی موقف اور رہبرِ انقلاب کا فتوٰی موجود ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha